کراچی میں ایک بار پھر بارش کی پیشگوئی ۔۔ شہر میں کب سے بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

image

شہر قائد میں ایک بار پھر موسلا دھار کی پیشن گوئی کر دی گئی۔ گذشتہ ہفتے بروز بدھ طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس کے بعد گرمی مزید بڑھ گئی ہے۔

اب محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ ماہ 2 جولائی کو کراچی میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خلیج بنگال سے مون سون کی ہوائیں 30 جون کو پاکستان میں داخل ہوں گی اور جمعرات سے موسم میں تبدیلی آجائے گی اور موسم بہتر ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں عمرکوٹ، تھرپارکراور دیگر علاقوں میں یکم جولائی کی رات سے بارش کا امکان ہے جب کہ 2 جولائی کی شام یارات کراچی میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US