مہنگے پھلوں کے فائدے پپیتے کے بیج میں۔۔ پپیتے کے بیج پھینکنے لگے ہیں تو رک جائیں پہلے ان کے یہ فائدے اور استعمال کے طریقے جان لیں

image

پپیتا ایک ایسا پھل ہے جو کچا ہو یا پکا اپنے اندر بے شمار فائدے سموئے ہوتا ہے۔ یہاں تک کے اس کے چھلکے اور بیج بھی کئی بہترین طبی خصوصیات رکھتے ہیں۔ آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو پپیتے کے بیج کے چند ایسے فائدے بتائیں گے کہ آپ اگلی بار ان کو ہر گز نہیں پھینکیں گے۔

وزن کم کرتے ہیں

پپیتے کے بیج کو دھو کر سکھا لیں۔ چاہیں تو ان کو پیس کر پاؤڈر بنا لیں اور ایک چٹکی کھا لیں۔ پپیتے کے بیج میٹابالزم کو تیز کرتے ہیں اور چکنائی جذب کرکے وزن کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

کولیسٹرول بھی کم کرتے ہیں

بڑھے ہوئے کولیسٹرول کے مریضوں کو پپیتا کے موسم میں اس پھل کا فائدہ ضرور اٹھانا چاہیے۔ پپیتے کے بیج میں اولئیک ایسڈ موجود ہوتا ہے جومضر صحت ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو ختم کرنے میں مددگار ہے۔

کینسر سے بچاؤ میں مددگار

موذی مرض کینسر اب تیزی سے بڑھتا جارہا ہے۔ پپیتے کے بیج میں اس مرض سے بچاؤ کا حل بھی موجود ہے۔ پپیتے کے بیج میں پایا جانے والا جز isothiocyanate کینسر کے خلیات کو جسم میں پنپنے سے روکتا ہے۔

بچوں میں پیٹ کے کیڑے

بچوں کو پیٹ میں کیڑے ہوجاتے ہیں جبکہ اکثر بڑوں کو بھی اس بیماری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پپیتے کے بیج میں موجود عناصر، Staphylococcus aureus, Shigella dysenteriae, Salmonella typhi, Pseudo Mona's aeruginosa, Escherichia coli,نامی بیکٹریا سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں جن سے پیٹ کے کیڑے کم ہوجاتے ہیں۔

جھریوں اور سر کی خشکی کا خاتمہ

پپیتے کے بیج میں اینٹی ایجنگ اجزاء شامل ہوتے ہیں۔ ملتانی مٹی یا کسی دوسرے ماسک میں بیج کا پاؤڈر ماسک کی صورت لگانے سے جلد سے جھریاں اور لائینیں ختم ہوتی ہیں اور یہی سفوف تیل میں ملا کر سر میں لگانے سے سر کی خشکی کا خاتمہ ہوتا ہے کیونکہ اس میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US