دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات تو بہت ہیں لیکن کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو دیکھی بہت سے لوگوں نے ہوتی ہے مگر اس کے پیچھے چھپا راز معلوم نہیں ہوتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو گھوڑے کے نعل کے بارے میں بتائیں گے۔
اکثر گھروں کے باہر دروازوں پر ایک چاند جیسے لوہے کی چیز موجود ہوتی ہے، کیا کبھی آپ نے اس بارے میں جاننے کی جستجو کی کہ یہ کیا یے؟
دراصل گھوڑے کی نعل گھر کے باہر لگانے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جن میں توہم پرستی بھی شامل ہے۔
ایک وجہ یہ بھی ہے کہ گھر میں بری نظر، برائی اور حفاظت کے لیے گھر کے باہر لگایا جاتا ہے، عین ممکن ہے کوئی اسے کیل سے دیوار میں لگا دے تو کوئی اسے لٹکا دے۔ لیکن ایک وجہ یہی ہے کہ گھر کی حفاظت کے لیے اسے لگایا جاتا ہے۔
دوسری وجہ یہ بھی ہے کہ چاند کی بناوٹ جیسا یہ نعل خوبصورتی کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے، اکثر گھروں میں اسے بطور خوبصورتی کے لیے بھی لگایا جاتا ہے۔
جبکہ کئی لوگ کاروبار میں نقصان سے بچنے کے لیے، گھروں میں نقصانات کے اندیشے کے پیش نظر نعل کو لگاتے ہیں۔
جبکہ کئی چیزوں میں نظر بد کے ساتھ ساتھ خوبصورتی کی وجہ سے بھی لٹکایا یا لگایا جاتا ہے۔