بڑھتی ہوئی مہنگائی اور سخت معاشی صورتحال میں حکوت نے عوام سے ہر طرح کا سکھ چھین لیا ہے، چاہے روٹی ہو یا پھر کپڑا یا ہو پھر مکان، عوام کے لیے اسا مشکل وقت میں برداشت کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
لیکن ہو جائیں تیار کیونکہ حکومت کی جانب سے عوام کو ایک بار پھر سخت مشکل برداشت کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جولائی سے مزید لوڈ شیڈنگ کا عندیہ دے دیا ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی حکومت کے آنے کے بعد سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کی صورتحال بد سے بدتر ہو گئی ہے۔
تاہم اب لوڈ شیڈنگ مزید بڑھنے کے حوالے سے خبر نے عوام کو مزید غم و غصے میں مبتلا کر دیا، کراچی سمیت ملک کے کئی علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ رہا ہے جبکہ محسوس 45 ڈگری ہو رہا ہے۔
ایسے میں لوڈ شیڈنگ نہ صرف عوام کو مزید تکلیف میں مبتلا کر رہی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدہ ہونے جا رہا ہے، دوسری جانب شہباز شریف نے سابق حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، جس دور میں لوڈ شیڈنگ کی صورتحال قدر مختلف تھی، ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف معاہدوں میں دھجیاں اڑا دیں۔ ساتھ ہی عوام کو ریلیف دینے کا بھی دعویٰ کر دیا۔