کسی کا گھر ہے سمندر کے کنارے تو کسی کی زمین چاند پر.. جانیے ان مشہور شخصیات نے اپنے کروڑوں کے گھر کو کن مہنگی چیزوں سے سجایا ہے؟

image

ہر انسان کا خواب بہتر سے بہترین گھر بنانا ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ رہنے کے لئے ایسے گھر پسند کرتے ہیں جو انوکھے اور حیرت انگیز ہوتے ہیں ایسے ہی کچھ گھروں کے بارے میں ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں جو لوگوں کے حیرت انگیز ذوق کی کہانیاں بیان کرتے ہیں۔

سمندر کنارے بشریٰ انصاری کا ٹھکانہ

بشریٰ انصاری کئی دہائیوں سے پاکستان کی ممتاز اداکارہ ہیں اور ظاہر ہے ان کے پاس روپے پیسے کی بھی کوئی کمی نہیں۔ اسی لئے وہ سمندر پر رہنے کا اپنا خواب پورا کررہی ہیں۔ چند دن پہلے بشریٰ انصاری نے "میرا نیا ٹھکانہ" کے نام سے کراچی میں ساحل سمندر پر بنے اپنے گھر کی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر اپ لوڈ کیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ معروف اداکارہ اب سمندر کنارے رہائش پذیر ہیں۔ بشریٰ انصاری نے اپنے گھر کو لکڑی کے نفیس فرنیچر، قد آدم پینٹنگز، رنگین کشنز اور لکڑی کے سفید جھولے سے سجایا ہے۔

چاند پر زمین

چاند صدیوں سے انسان کے لئے کشش کا باعث رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ انسان کے چاند پر پہنچنے کے بعد وہاں کی زمین خریدنے کے لیے بھی لوگ کافی پرجوش ہیں۔ ایسے ہی ایک پاکستانی ارزم علی ہیں جن کا تعلق لاہور سے ہے۔ ارزم بے سوشل میڈیا پر چاند کی زمین کا اشتہار دیکھتے ہی وہاں زمین خرید لی۔ اب یہ تو کچھ کہا نہیں جاسکتا کہ وہ وہاں کبھی رہ بھی سکیں گے یا نہیں لیکن وہ وہاں رہنے کی خواہش ضرور رکھتے ہیں۔ کچھ مشہور شخصیات بھی چاند پر زمین کی مالک ہیں جن میں بالی وڈ کے انتقال کرنے والے ادکار سشانت سنگھ راجپوت اور کنگ خان شاہ رخ بھی شامل ہیں۔ شاہ رخ کو چاند پر زمین ان کے ایک مداح کی جانب سے تحفتاً دی گئی ہے۔

پودوں سے سجا نادیہ خان کا گھر

پاکستان کی مشہور اداکارہ اور میزبان نادیہ خان بھی گھر سجانے کا انوکھا ذوق رکھتی ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے انھوں نے ایک وی لاگ میں اپنے گھر کی تصاویر شئیر کیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ضرورت کی اشیاء کے علاوہ انھوں نے گھر کو پودوں سے سجایا ہوا ہے جو کہ گرمی کی شدت قدرتی طور پر کم کرتے ہیں

زمین کے اندر بنا گھر

پلان بی کے نام سے تعمیر یہ گھر وبائی مرض کے بعد کی دنیا کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے- اس گھر کے ڈیزائن کا تصور سرجی مکھن آرکیٹیکٹس نے پیش کیا تھا- بنکر کی مانند یہ گھر ایک مضبوط قلعے کی طرح ہے- اس گھر کو عالمی تباہی کی صورت میں ایک بہترین ٹھکانہ قرار دیا جارہا ہے- یوکرائں کے پہاڑوں کے درمیان واقع اس گھر کا بیشتر حصہ زیرِ زمین تعمیر ہے


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US