کراچی کے شہریوں کا شمار باہمت اور ذمہ دار افراد میں ہوتا ہے جو ہر مشکل گھڑی میں دوسروں کی مدد کرنے پہنچ پڑتے ہیں۔ کسی موٹر سائیکل سوار کا پیٹرول ختم ہوجائے تو پیچھے سے ٹو کرنے کوئی نہ کوئی ضرور آجاتا ہے۔ شدید ہیٹ ویو ہو تو چند سماجی کارکن کراچی کے شہریوں کے لیے شربت کے اسٹالز لگا لیتے تاکہ راہ گیروں کو شربت پلا کر پیاس بجھائی جا سکے۔ کراچی جسے منی پاکستان کہا جاتا ہے یہاں ہر صوبے کے لوگ بستے ہیں۔ اور مدد کرنے کی بات آئے تو ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت پیش کرتے ہیں۔
شہر قائد میں گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں سے جہاں ہر طرف تباہی پھیلی وہیں کچھ فرشتہ صِف انسان بھی دیکھنے میں آئے جنہوں نے کراچی کے باسیوں کی ہر ممکن مدد کی جن کی اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ انہی میں ایک نوجوان حسن رضا بھی شامل ہیں جنہوں نے رضاکارانہ طور پر بارش میں پھنسے افراد کی موٹر بائیکس، رکشوں اور گاڑیوں کی مرمت کی۔
حسن رضا کا تعلق کراچی کے علاقے سولجر بازار سے ہے اور وہ مکینک کا کام بخوبی جانتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کل سے اب تک رضاکارانہ طور پر 150 سے زائد موٹر سائیکلوں اور 36 کاروں کی مرمت کر چکے ہیں۔ کہ لوگ بارش کے پانی میں نہ پھنسیں، آپ کو مزید طاقت ملے گی حسن آپ کا انسانیت کے لیے کام قابل تعریف ہے۔
حسن کے مطابق ان کا مقصد شہریوں کی خدمت کرکے رب کی رضا حاصل کرنا ہے۔