ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ قربانی کے لئے لیا جانے والا جانور بے عیب اور خوبصورت ہو۔ اس مہنگائی کے دور میں ایسا جانور حاصل کرنا کافی مشکل ہے لیکن اگر کسی کو اللہ نے مال و دولت سے نوازا ہو تو وہ ایسے جانور بھی خرید لیتے ہیں جو اپنے اندر انوکھی خصوصیات رکھتے ہیں لیکن ان کی قیمت لاکھوں اور کروڑوں میں ہوتی ہے۔ آج ہم آپ کو چند ایسے جانوروں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو منفرد خصوصیات رکھتے ہیں اور ان کی قیمتیں بھی بہت زیادہ ہیں۔
ایک کروڑ کا بیل
بظاہر چھوٹے قد کا یہ بیل اتنا وزن نہیں رکھتا لیکن یہ دیکھنے میں بہت خوبصورت ہے۔ سفید رنگ کا بے داغ بیل اتنا معصوم ہے کہ اس کے مالک کا دل اس کو بیچنے کے لئے مانتا ہی نہیں۔ بیل کے مالک کا کہنا ہے کہ بیل باتیں بھی سمجھتا ہے۔ جب انھوں نے اسے ہاتھ لگایا تو وہ رونے لگا جسے دیکھ کر مالک کا اپنا دل بھی بھر آیا کہ اللہ نے اس جانور کو اتنی سمجھ عطا کی ہے کہ یہ میرے سوال کا مطلب سمجھ سکتا ہے۔ فی الحال اس بیل کی قیمت 70 لاکھ تک لگ چکی ہے۔
5 کروڑ کا بکرا
صوبہ سندھ میں پایا جانے والا ہلکے گلابی رنگ کا کنگ گلابی نسل کا بکرا بھی اپنی خوبصورتی کی وجہ سے کافی شہرت رکھتا ہے۔ اس کی اک خوبی اس کے لمبے کان ہیں جو بہت بڑے ہوتے ہیں۔ مالک اس نسل کے بکروں کی قیمتں 5 کروڑ تک بتاتے ہیں۔
ایف- 16 اور شیرا
فارم میں پلے ہوئے یہ بیل اپنے وزن کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ مالک نے بتایا کہ چونکہ ان کا بیل بھاری بھرکم ہونے کے باوجود پھرتی رکھتا ہے اس لئے اس کا نام انھوں نے ایف 16 رکھ دیا جبکہ دوسرے بیل کی کھال قدرتی طور پر شیر جیسی ہے اس لئے اس کا نام شیرا ہے۔ حیرت انگیز طور پر اس فارم میں جانوروں کی قیمتیں عام مارکیٹ کے مقابلے میں کم ہیں۔ مزید معلومات کے لئے یہ ویڈیو دیکھیں۔
اللہ محمد کے نام والے جانور
کچھ جانور ایسے بھی ہیں جن پر قردتی طور پر اللہ اور محمد کے مبارک نام واضح بنے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ان جانوروں کی قیمت بھی لاکھوں کروڑوں سے کم نہیں ہوتی۔
اے سی میں رہنے والے جانور
فلاحی ادارے جے ڈی سی میں اس سال یاک بھی آئے ہیں جو ٹھنڈے علاقے کا جانور ہے اور انھیں رکھنے کے لئے اے سی اور برف کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔