دنیا کے ہر کونے کے رسم و رواج اور موسم جدا ہوتے ہیں اسی لئے کچھ جگہ ایسی روایات بھی پائی جاتی ہیں جو ان کے ماحول کے مطابق تو ٹھیک ہوتی ہیں البتہ ہم ان کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔ آج ہم آپ کو ایسے ہی چند ملکوں کے رواج کے مطابق معلومات دینے جارہے ہیں۔
کسی گھر میں پردے نہیں ہوتے
سوئیڈن میں کسی بھی گھر میں پردے نہیں ہوتے۔ یہ بات اتنی عام ہے کہ وہاں کے سیاحوں کو لگتا ہے کہ شاید سوئیڈن میں قانونی طور پر پردے لگانا منع ہے جبکہ ایسا کچھ نہیں۔ دراصل سوئیڈن ایک ٹھنڈا ملک ہے جہاں دھوپ کم نکلتی ہے اور بادل چھائے رہتے ہیں اس لئے وہاں لوگوں کو پردوں کی ضرورت ہی پیش نہیں آتی اور جب بھی وہاں دھوپ نکلتی ہے وہ لوگ خوشی خوشی اپنے گھروں کو دھوپ میں گرم ہونے دیتے ہیں۔
باتھ روم میں بلب کیوں نہیں ہوتے؟
شاید آپ کو یہ جان کر حیرت ہو کہ برطانیہ کے باتھ رومز میں بلب یا سوئچ بورڈ کا رواج نہیں ہے۔ اس کے بجائے وہاں لیمپس استعمال کیے جاتے ہیں جن کے ہکس کو کھینچ کر روشنی کی جاتی ہے۔ ایسا اس لئے ہے کیونکہ باتھ روم میں نہاتے ہوئے انسان گیلا ہوتا ہے اور کرنٹ لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اا لیے وہاں دیوار پر بلب اور سوئچ کے بجائے محفوظ لیمپس کا استعمال عام ہے۔
واشنگ مشین کا پانی فلش کے لئے استعمال ہوتا ہے
چائنہ کے باتھ روم میں واشنگ مشین بھی موجود ہوتی ہے تاکہ واشنگ مشین سے نکلنے والا پانی ٹوائلٹ کے فلش کے لیے استعمال کیا جاسکے۔ باقاعدہ ایسا نظام موجود ہوتا ہے جس کے تحت نہانے اور واشنگ مشین کا بچنے والا پانی فلش کے لیے استعمال ہوسکے۔