پنکھوں کے 3 کے بجائے 4 پر
امریکہ اور باہر کے ممالک میں پنکھا، اے سی کی ہوا کو کمرے کے کونوں میں پھیلانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں یہ ٹھنڈی ہوا بنانے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ 3 پرون سے پنکھا ہلکا ہو کر تیز چلتا ہے اور ٹھنڈی ہوا پیدا کرتا ہے۔
مچھلیاں سوتی کیسے ہیں؟
کیا آپ نے کبھی مچھلیوں کو پلکیں جھپکتے دیکھا ہے؟ یقیناً نہیں کیوں کہ مچھلیوں کی پلکیں نہیں ہوتیں۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بغیر پلکوں کے مچھلیاں سوتی کیسی ہیں؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ مچھلیاں رات کو آنکھیں زیادہ استعمال کیے بغیر آرام کرلیتی ہیں اور زیادہ ہلتی جلتی نہیں۔ کچھ مچھلیوں کی آنکھوں پر ہلکی سی جھلی ہوتی ہے جسے بند کرکے وہ اپنی نیند پوری کرلیتی ہیں۔