خلاء کا جب بھی ذکر آتا ہے تو لوگ یہی سوچتے ہیں کہ یہاں رہائش اختیار کرنا آسان نہیں ہے اور خاص کر لمبے عرصے کے لیے، لیکن ناسا کے خلاء باز اب اس سوچ کو بھی ممکن بنا رہے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں ایک ایسی ہی خاتون خلاء باز کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ خلاء میں موجود ہیں، اڑتے بال، حیرت انگیز مشین میں موجود خاتون یوں معلوم ہو رہی تھی کہ جیسے کسی اور ہی دنیا میں جی رہی ہے۔
بہر حال خاتون خلاء باز اگلے ہی لمحے بتاتی ہے کہ اب میں اپنے بال دھونے لگی ہوں، اور آپ کو بتاؤں گی کہ خلاء میں بال دھونا کتنا مشکل ہے۔
یہ کہتے ہی خاتون خلاء باز نے ایک پیکٹ نکالا جس میں گرم پانی موجود تھا، دوسرے ہی ہاتھ میں شیمپو کی باٹل تھی۔ پہلے تو خاتون نے بالوں کو کھولا اور پھر پیکٹ میں موجود گرم پانی کو سر میں لگانا شروع کیا، سب زیادہ مشکل پانی کو لگانے میں ہی ہوتی ہے، کیونکہ پانی بلبلوں کی صورت میں خلاء میں گھومتا رہا ہے۔
خاتون خلاء باز نے پانی جیسے تیسے کر کے بالوں میں لگایا اور پھر شیمپو کرنے لگی، اس کے بعد خاتون کنگے کو لے کر بکھرے ہوئے بالوں کو سمیٹنے لگی لیکن خلاء میں یہ مشکل کاموں میں سے ایک ہے۔
اس کے بعد سوکھے ہوئے تولیے سے بالوں کو سکھانے لگیں، اس طرح ایک خلاء باز خلاء میں بال دھوتا ہے۔ خلاء باز گرم پانی ک استعمال بھی کرتے ہیں، اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ خلاء میں پانی جمنا شروع ہو جاتا ہے، کم درجہ حرارت کی بنا پر خلاء میں پانی بھی برف بننا شروع ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے خلاء باز گرم پانی کو ترجیح دیتے ہیں۔