گذشتہ رات شہر کراچی میں ہونے والی بارش تاحال جاری ہے جس نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ نا رکنے والی بارش کے باعث لوگوں کو قربانی کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔
شہر کی صورتحال کی بات کی جائے تو اس وقت کراچی کے متعدد علاقوں میں بدترین پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا ہے جس سے شہری گزرنے پر مجبور ہیں۔ پانی کئی کئی فٹ گلیوں میں کھڑا ہوگیا ہے جس سے جانی نقصان کا بھی خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ پہلے ظاہر کر دیا تھا جس کے اثرات آج واضح دکھائی دے رہے ہیں۔ مزید ان کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب سے مسلسل بارش برسانے والے بادل شہر کی جانب بڑھ رہے ہیں جس سے کراچی میں مزید موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
نظر ڈالتے ہیں کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش سے پھیلنے والی سڑکوں،گلیوں کی خطرناک صورتحال پر۔