بکرے کی قربانی کی اور غریبوں کو تحفے بھی دئیے۔۔ مشہور شخصیات نے عید کا پہلا دن کیسے گزارا؟

image

بکرا عید میں سب سے اہم کام فریضہ قربانی کی ادائیگی ہوتا ہے۔ آج کے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کی پسندیدہ شخصیات نے عید پر کس جانور کی قربانی کی اور عید کا پہلا دن کیسے گزارا۔

عمران خان

سابق وزیراعظم اور ہر دلعزیز سیاست دان عمران خان عید کے دن بھی میڈیا پر چھائے رہے۔ سفید کاٹن کے سادہ مگر باوقار شلوار قمیض کے ساتھ عمران خان نے اسلام آباد میں عید کی نماز پڑھی اور بنی گالہ میں سفید بکرے کی قربانی کی جس کے بعد اپنے ہاتھوں سے ملازمین اور غریبوں میں تحائف اور گوشت تقسیم کیا۔

نعمان اعجاز

نعمان اعجاز نے عید پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے خوبصورت ویڈیو شئیر کی جس میں انھیں ان کے تینوں صاحبزادوں کے ساتھ گاڑی میں بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں نعمان اعجاز اپنے بیٹوں کے ساتھ سب کو عید مبارک کا پیغام دے رہے ہیں۔

عائشہ عمر

معروف اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بکرے کے ساتھ کچھ تصاویر پوسٹ کیں البتہ ان سے یہ واضح نہیں ہوتا کہ یہ بکرا کسی شوٹنگ کا حصہ ہے یا پھر قربانی کا جانور ہے۔

حج کی سعادت حاصل کرنے والی مشہور شخصیات

جہاں بکرا عید پر لوگوں نے قربانی کی وہیں کچھ ایسے خسش نصیب بھی ہیں جنھوں نے اس سال حج کا فرض ادا کرلیا۔ ان خوش نصیب افراد میں ٹی وی ہوسٹ وسیم بادامی، سابق کھلاڑی شعیب اختر، سعود اور جویریہ سعود اور بھارت کی ثناء خان اور مفتی انس شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US