جہاں پاکستان سے دیگر شخصیات حج کی سعادت حاصل کرنے گئیں وہیں پاکستان آرمی کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی مسجد الحرام حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے۔
دوران حج پاک فوج کے سپہ سالار قمر جاوید باجوہ کے ساتھ وہاں موجود حجاج کرام نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور ان کے لیے دعا بھی کی۔
اس موقع پر انہوں نے پاکستان، امن و استحکام اور شہداء کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔
جیسے ہی پاکستانی حجاج کرام نے وہاں پاک آرمی کے سربراہ قمر جاوید باجوہ کو دیکھا تو وہ ان کے ساتھ سیلفیاں بنوانے کے لیے فورا آگئے اور آرمی چیف بھی ان کے ساتھ گھل مل گئی۔
جنرل قمر باجوہ نے اس موقع پر لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ پاکستان کے لیے دعا کریں۔