کراچی ڈوب نہیں رہا بلکہ کراچی ڈوب چکا ہے۔ شہرِ قائد اس وقت آفت زدہ قرار دیا جانے لگا ہے کیونکہ جو خوفناک مناظر سال 2020 کے مون سون کے موسم میں دیکھنے میں آئے تھے ویسا ہی سب کچھ اس بار بھی دیکھنے میں آیا ہے۔
کراچی کے کئی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے، پانی اتنا جمع ہے کہ سڑکیں کہیں دکھائی نہیں رہیں۔ کچھ منچلے نوجوانوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جہاں ایک راستے میں پانی کھڑا ہے اور وہ اس میں تیرتے ہوئے جا رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں دور دور تک پانی ہی پانی دکھائی دے رہا ہے گویا وہ کوئی دریا ہو۔
صوبائی حکومت کی جانب سے بھی کراچی کی سڑکوں پر جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کے لیے کوئی عملی اقدامات تاحال عمل میں نہیں لائے گئے جس سے کراچی کے شہری مشکل صورتحال سے دو چار ہیں۔
نظر ڈالتے ہیں بارش کی نذر ہونے والے شہرِ کراچی کی بدترین صورتحال پر۔
پی ٹی آئی کے ایم این اے خرم شیر زمان نے بھی کراچی بارش پر ایک ویڈیو شئیر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی ہے جس میں انہوں نے سندھ حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ 10 سیکنڈ کی ویڈیو پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ میں ستائیس سالہ کارکردگی دکھا دیتی ہے لیکن شرم انہیں پھر بھی نہیں آتی ہے.