عید قربان کے موقع پر جہاں ملک بھر میں خراٹ جانوروں کی بھی قربانی کی جاتی ہے وہیں کچھ جانور ایسے بھی ہیں جنہیں گولی مار کر قربان کیا جا رہا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو کراچی کے ایک ایسے ہی خراٹ بھینسے کے بارے میں بتائیں گے۔
عید کے دوسرے دن دھوراجی کے علاقے میں نیشنل اسٹیڈیم کے پاس قربانی کے لیے لایا گیا بھینسا عین قربانی کے وقت آپے سے باہر ہو گیا۔
گلی میں موجود دیگر جانوروں کی خون میں لت پت لاشوں کو دیکھ کر اور گلی میں موجود کے شور و غل نے بھینسے کو شدید اشتعال میں لے آیا۔ سرخ آنکھیں، بھپرے ہوئے چہرے کے ساتھ بھینسے نے گلی میں تباہی مچا دی۔
آگے قصائی اور پیچھے بھینسا، قربانی کا جانور قابو آنے کے لیے تیار ہی نہیں تھا۔ دیکھتے ہی دیکھتے بھینسے نے اپنے سامنے آنے والی چیزوں کو تہس نہس کر رہا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا رہا تھا کہ بھینسے اپنے آگے آنے والے لوگوں کو جو کہ بھینسے کو پکڑنے کی کوشش کر رہے تھے، کہ اچانک جانور نے انسانوں کو اپنا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ شہری جان بچا کر بھاگ رہے تھے اور پھر اچانک ایک رہائشی عمارت میں گھس گیا، لیکن شہری نے بھینسے کی توجہ حاصل کر کے اسے رہائشی عمارت سے نکالا۔
صورتحال اس حد تک خراب ہو رہی تھی کہ مالک اور قصائی نے جانور کو ہر صورت قربان کرنے کی ٹھان لی تھی، جانور نے تباہی مچائی ہوئی تھی اور اوپر سے بارش کی خراب صورتحال۔ مالک کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا تھا، ایسی صورتحال میں خراٹ بھینسے کو گولی مار کر قربان کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھینسا بھاگ رہا تھا اور پھر فائرنگ کی آواز بھی آنے لگی۔ بھینسے کو 8 گولیاں مار کر قربان کیا گیا تھا، جبکہ بھینسے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔