دعا زہرا جہاں اس وقت اپنے مبینہ شوہر ظہیر کے ساتھ لاہور میں موجود ہیں وہیں اس عید پر ان کی چھوٹی بہن نے روتے ہوئے اُنہیں بہت یاد کیا۔
اس عید پر دعا زہرا کی چھوٹی بہن کا اپنی بہن کے لیے ویڈیو پیغام وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ والد مہدی علی کاظمی کے سوالوں کے جواب دے رہی ہیں۔
ویڈیو پیغام میں اپنی بڑی بہن کی یاد میں مسلسل روتے ہوئے کہہ رہی کہ دعا واپس آجائیں۔
دعا زہر اکی چھوٹی بہن نے بڑی بہن کو گھر واپس آنے کا کہتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں بہنیں دعا کو یاد کرتے ہیں اور ہم نے اب تک عید نہیں منائی اور جب دعا واپس آجائیں گی تب ہی عید منائیں گی۔
خیال رہے دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹس میں یہ سامنے آیا تھا کہ ان کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہے جس کے بعد دعا نے میڈیکل رپورٹس کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے ایک انٹرویو میں واضح پیغام دیا تھا کہ وہ ظہیر کے ساتھ ہی رہیں گی اور کراچی کسی صورت واپس نہیں جایں گی۔