دعا سے یہ بھی کہا کہ میں ظہیر سے اس کی شادی کروادوں گا مگر.. مہدی علی کاظمی نے ظہیر کے الزامات کے کیا جواب دیے؟

image

مہدی علی کاظمی کا کہنا ہے کہ دعا سے عدالت میں ہونے والی ملاقات میں انھوں نے یہ تک کہا تھا کہ تمام فقہاء کے علماء نے اس شادی کے خلاف فتویٰ دیا ہے لیکن اگر وہ ظہیر سے شادی کرنا چاہتی ہے تو وہ اس کی شادی ظہیر سے ہی کروادیں گے۔

ظہیر نے کیا الزام عائد کیے؟

گزشتہ روز دعا اور ظہیر کا ایک نیا انٹرویو سوشل میڈیا پر آیا جس میں ظہیر کا کہنا تھا کہ جس دن سے دعا لاہور آئی ہے وہ اس دن سے اس کے والد سے بات کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر وہ ظہیر کے میسج دیکھ کر کوئی جواب نہیں دیتے۔

دعا کے والد ہمارے گھر آ کر رہیں

ظہیر کا کہنا تھا کہ وہ دعا کے والد کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان کے گھر آکر ایک مہینہ یا جتنا عرصہ چاہیں رہیں اور اپنی تسلی کرلیں کہ دعا اغوا نہیں ہوئی ہے وہ بھی ایک گھر میں رہتے ہیں۔

دعا کبھی اسکول اکیلے نہیں گئی وہ لاہور کیسے جاسکتی ہے؟

ان تمام باتوں کے جواب میں دعا کے والد کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کبھی اسکول اکیلے نہیں گئی تو وہ لاہور اکیلے کیسے جاسکتی ہے۔

دعا کا ذہن بچوں جیسا ہے

مہدی علی کاظمی نے کہا کہ دعا نے کبھی ظہیر نام کے کسی لڑکے کا ذکر نہیں کیا اس لئے جو لوگ یہ الزام غلط ہے کہ انھوں نے دعا کی بات نہیں سنی یا اس کا رشتہ کہیں اور کروانا چاہتے تھے۔ مہدی علی کاظمی نے کہا اب کی بیٹی ابھی بہت چھوٹی ہے وہ انڈا پراٹھا اور نوڈلز وغیرہ کھاتی تھی اس کا ذہن ابھی بچوں والا ہے کیونکہ وہ خود بھی بچی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US