سادے رومال سے کبوتر نکال لیا اور ایک بڑی تلوار اپنے گلے میں اتار لی۔ جی ہاں ہم آج یہاں ایک ایسے گمنام ہیرو کی بات کر رہے ہیں جس نے اپنے ٹیلنٹ سے پوری دنیا کو حیران کیا ہوا ہے۔
اس شخص کا نام ہے محمد عرفان جو کہ اب تک کا سب سے بڑا جادوگر مانا جاتا ہے۔ انہوں نے سب سے پہلے ایک رومال سے زندہ کونتر نکالا۔
اور پھر کسی کو یقین نہ آیا کہ ایس ہو بھی سکتا ہے تو انہوں نے ایک بڑی اسٹیل کی بنی ہوئی تلوار منہ کے زریعے اپنے جسم میں اتار لی مگر انہیں کچھ بھی نہ ہوا اور اسی طرح پھر یہ تلوار باہر بھی نکالی۔
اپنے کمالات دیکھاتے ہوئے اس شخص نے ایک چاقو سے لائیو اپنا ہی ہاتھ کاٹ لیا اور پھر وہی چاقو ہاتھ پر لگایا اور وہ ہاتھ جڑ گیا۔ اب آپ اسے ہاتھ کی صفائی کہہ لیں یا پھر جادو یہ تو آپ پر ہے مگر اپنی قابلیت دیکھانے کا انہوں نے کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہ دیا اور ایک انگوٹھی بچے کے ہاتھ میں رکھی اور اسے کہا کہ بیٹا اپنا ہاتھ بند کر لو۔
اس کے بعد یہی انگوٹھی اپنے پاس پڑے ایک کینو سے نکالی جس پر لوگ حیران پریشان رہ گئے۔ مزید یہ کہ ایک خالی کاغذ کی تھیلی سے انہوں نے 6 گھر میں رکھنے والیے کانچ کے شو پیس بھی نکالے۔
اور آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ جو تلوار عرفان صاحب نے اپنے منہ میں ڈال لی تھی اسی تلوار کو ایک ہی جھٹکے میں انہوں نے پاکستان کے قومی جھنڈے میں تبدیل کر دیا۔