محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف مقرر کر دیا گیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے چیف وہب عامر ڈوگر کو اپنے چیمبر میں طلب کیا اور انہیں قائدِ حزبِ اختلاف کے عہدے کا نوٹیفکیشن فراہم کیا۔ اسپیکر نے کہا کہ قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری کا نوٹیفکیشن آپ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ سال اگست میں محمود خان اچکزئی کو قائدِ حزبِ اختلاف نامزد کیا تھا کیونکہ اس عہدے پر فائز رکن قومی اسمبلی عمر ایوب 9 مئی 2023 کے فسادات سے متعلق مقدمات میں سزا کے بعد پارلیمنٹ کی رکنیت سے نااہل ہوچکے تھے۔
گزشتہ منگل کو اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قائد حزبِ اختلاف کی تقرری کے عمل کا ازسرِنو آغاز کیا۔ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ گزشتہ تقریباً 5 ماہ سے خالی تھا جو اگست 2025 میں پی ٹی آئی کے عمر ایوب کی نااہلی کے بعد خالی ہوا تھا۔