ہاتھوں میں چوڑیاں پہنے یہ بچی کون ہے؟ معصوم و حسین مسکراہٹ والی اس شخصیت کو کئی لوگ پہچان نہیں پاتے

image

انسان جب بچہ ہوتا ہے تو اس پر بس اسکول پرھنے کی زمےداری ہوتی ہے مگر وہ ہر وقت یہی سوچتا رہتا ہے کہ وہ کب بڑا ہو گا اور ان سب چیزوں سے آزاد ہو جائے گا مگر انسان جب جوان ہوتا ہے تو اسے معلوم ہوتا ہے کہ وہی اصل زندگی تھی جب کوئی فکر نہیں تھی بس والدین کے سر پر سکون ہی سکون ہوا کرتا تھا۔

انہی دنوں کو یاد کرتے ہوئے انسان ہمیشہ اپنی بچپن کی تصویروں کو دیکھتا ہے اور مشہور شخصیات بھی ایسا ہی کرتی ہیں کہ اپنے ان خوشگوار دنوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں اور انہی شخصیات میں سے ایک یہ ہیں۔ بے انتہا معصوم یہ بچی کوئی اور نہیں بلکہ ملک کی مشہور اداکارہ حنا الطاف ہیں۔

جو کہ اس تصویر میں ہمیشہ کی طرح بے انتہا معصوم اور خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔ اس تصویر میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے ہاتھوں میں سیاہ رنگ کی چوڑیاں پہن رکھی ہیں اور بہت مسکرا رہی ہیں۔ ان کی اس تصویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ معصومیت سے بھرے یہ کردار ڈراموں میں نبھاتی ہیں حقیقت میں بھی بالکل ویسی ہی ہیں۔

حنا الطاف کے مشہور ڈراموں میں دلِ گمشدہ، دل ِجانم، آتش، لو سیاپا وغیرہ وغیرہ۔ واضح رہے کہ اب یہ شادی کی حسین بندھن میں بندھ گئی ہیں اور ان کے شوہر کا نام آغا علی ہے جو کہ ایک کامیاب اور مشہور اداکار ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts