انڈر پاس میں موجود پانی سے ہی کپڑے دھونے شروع کردیے ، ویڈیو وائرل ہوگئی

image

کراچی میں ہونے والی تباہ کن بارش نے جہاں پوش علاقوں میں رہنے والوں کو پریشان کرکے رکھا وہیں عام شہریوں نے بھی عید کے موقع پر خوب تکلیف اٹھائی۔ کسی کے گھر میں پانی بھر گیا تو کسی کا جانور کرنٹ لگ کر مرگیا۔ ایسے ماحول میں عید کی خوشیاں بھی ماند پڑ گئیں۔

ایسے میں ایک شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خؤب وائرل ہوئی جس پر لوگوں نے خوب مذاق اڑایا مگر جب اس شخص نے حقیقت بتائی تو جان کر افسوس بھی ہوا۔ اس شخص نے پنجاب چورنگی پر موجود انڈر پاس میں بارش کے بھرے ہوئے پانی سے کپڑے ہی دھونے شروع کردیے۔ جب اس سے حقیقت معلوم کی گئی تو اس نے بتایا کہ میں پھل بیچتا ہوں اور بارش میں سب کچھ چوری ہوگیا، میری بچی کا ایک جوڑا اور ایک اپنا ہے، وہ دھو رہا ہوں۔ باقی کپڑے تک ادھار مانگ کر پہن رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US