ہم ایک بار پھر حاضر ہوئے ہیں ایک ایسی دلچسپ تصویر کے ساتھ جس میں چھپی غلطی تلاش کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ صارفین کے لیے ایسی تصاویر کسی گیم سے کم نہیں ہوتیں جن کو سلجھانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ آپ کے ذہن کی ورزش کے لیے بھی ضروری ہے۔ پھر فٹا فٹ اپنا دماغ چلائیں۔
تو آج ہم آپ کے لیے یہ تصویر لے کر آئے ہیں جو دکھنے میں بہت سادہ سی نظر آرہی ہے لیکن اس میں ایک بڑی غلطی چھپی ہے اور آپ نے صرف دس سیکنڈز کے اندر اندر صحیح جواب دے کر اپنی قابلیت کا ثبوت دینا ہے۔
تو کیا آپ مذکورہ تصویر میں پوشیدہ غلطی کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے یا نہیں؟ تصویر میں ایک خاتون کا ہاتھ موجود ہے جنہوں نے بڑی انگلی میں 2 انگوٹھیاں پہن رکھی ہیں اور پیلے رنگ کی شاندار گھڑی بھی پہنی ہوئی ہے۔ مگر غلطی آخر کہاں ہوسکتی ہے سب چیزیں تو آخر صحیح دکھائی دے رہی ہیں۔
تو چلیے آپ کو اتنی محنت کرنے کی ضرورت نہیں ہم جواب آپ کو بتا ہی دیتے ہیں۔
تصویر میں غلطی یہ ہے گھڑی کا ونڈر غلط جانب نصب ہے۔ عام طور پر ونڈر گھڑی کے فرہم کے سیدھی جانب لگا ہوتا ہے تاکہ گھڑی کا مالک آسانی سے اپنے دوسرے ہاتھ کی مدد سے ٹائم سیٹ کر سکے۔
تو کیا آپ جواب تلاش کرنے میں کامیاب ہوپائے تھے یا نہیں؟ اپنی رائے کا اظہار آپ 'ہماری ویب' فیسبک پیج کے کمنٹ سیکشن میں کرسکتے ہیں۔