آئی ایم ایف کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت ادارہ، پاکستان کو 1 ارب، 17 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔ اس خبر کی تصدیق کے لئے پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی آئی ایم ایف سے معاہدے کی کاپی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔
معاہدے کے ساتھ آئی ایم ایف کی حالیہ شرائط
آئی ایم نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ پاکستان کو حالیہ بجٹ پر سختی سے عمل کرنے کے ساتھ نیب اور دیگر اینٹی کرپشن اداروں کو موثر بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور حالات دیکھتے ہوئے اضافی اقدامات بھی کرنے ہوں گے
واضح رہے کہ ابھی آئی ایم ایف بورڈ کی جانب سے معاہدے کی حتمی منظوری دینا ابھی باقی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات آج ہی سستی کی جائیں گی
اس خبر کے آتے ہی امید ظاہر کی جارہی ہے کہ پچھلے چند دنوں میں پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ پیٹرول سستا کرنے کی سمری موصول ہوگئی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات آج ہی سستی کی جائیں گی جبکہ اس بار پیٹرولیم مصنوعات سستی کرنے میں آئی ایم ایف کو بھی کوئی اعتراض نہیں ہے۔ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ فی لیٹر 10 روپے تک پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی جائے گی البتہ حتمی فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔