دلچسپ اور حیرت انگیز خبریں ویسے تو کئی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان میں ایک قبر ایسی بھی ہے جو ڈیجیٹل ہے، جس میں ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا گیا ہے؟
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
پاکستان میں عام طور پر قبرستان کا جب نام لیا جاتا ہے، تو مٹی، ٹائلز اور ایک درختوں سے بھرا قبرستان ہی ذہن میں آتا ہے، لیکن پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایک قبر ایسی بھی ہے جو آج کے دور کی ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔
لال ٹائلز اور سبز پتوں میں گھری یہ قبر کراچی کے گورا قبرستان میں واقع ہے، یہ کوئی عام قبر نہیں ہے، بلکہ پاکستان کی مشہور شخصیت کی ہے، یہی وجہ ہے کہ اس قبر کو باقی قبروں سے منفرد بنایا گیا ہے۔
گورا قبرستان میں موجود یہ قبر انسانیت کی خدمت کرنے والی شخصیت ڈاکٹر رتھ فاؤ کی ہے، جو کہ 2017 میں 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔
ڈاکٹر رتھ فاؤ نے جذام کی بیماری کے خلاف بے انتہا خدمات دی تھیں، جس کی بنا پر جرمنی سے آئی ڈاکٹر رتھ فاؤ کو پاکستانی مدر ٹیریسا کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔
ڈاکٹر رتھ فاؤ کی قبر پر ٹینکالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، لال رنگ کی قبر پر کیو آر کوڈ بھی لگایا گیا ہے، جہاں ان کے چاہنے والے آ کر حاضری بھی دے دسکتے ہیں اور موبائل میں موجود کیو آر کوڈ کو اسکین کر کے ان سے متعلق معلومات اور ان کی خدمات کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔