روزی کمانا مشکل ہے اور لوگ بے روزگاری سے تنگ آ کر چوریاں ڈکیتیاں کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آئے روز شہری اپنے موبائل و پیسوں سے محروم ہو جاتے ہیں۔ اب اسی طرح کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہی ہے جس میں ایک جوڑا پیدل ہی اپنی منزل کی جانب گامزن ہے کہ اتنے میں ایک موٹر سائیکل پر نوجوان ان کے پاس آجاتا ہے۔
اور پستول دیکھا کر انہیں ڈرانے کی کوشش کرتا ہے مگر وہ کہتے ہیں نہ کہ انسان ہمت کرے تو کیا کچھ نہیں کر سکتا بس کچھ اسی طرح جب چور نے پستول نکالی تو خاتون کے ساتھ موجود شخص اس سے ہاتھا پائی میں مصروف ہو گیا اور اسے نیچے گرا لیا اس کے بعد خاتون اسی چور کا ہیلمٹ لیکر اس کے سر پر اور پاؤں پر مارنے لگی۔
مزید یہ کہ اس دوران خاتون اپنے گھر کا دروازہ کھٹکاتی رہی تاکہ اندر سے بھی کوئی نکل آئے ان کی مدد کو۔ مگر یہاں یہ بات بھی واضح کرینی بہت ضروری ہے کہ جس طرح بیوی نے شوہر کا ساتھ دیا اس کی مثال نہیں ملتی تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ واقعہ کس ملک میں پیش آیا ہے۔