مریم نواز کو سونے کا تاج کس نے پہنایا؟ سونے کا تاج پہننے کی ویڈیو وائرل

image

مریم نواز عوام میں کافی مقبول ہیں۔ ن لیگ کی رہنما کی ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں سونے کا تاج پہنایا جارہا ہے۔ ویڈیو دیکھیے

یہ ویڈیو پنجاب کے ڈسٹرکٹ لیہ کی ہے جہاں مریم نواز صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 282 کے لئے ہونے والے جلسے میں شرکت کے لئے گئی تھیں۔ مریم نواز کے اسٹیج پر پہنچتے ہی علاقے کے مقامی رہنما رانا ثناء اللہ کی والدہ نے اسٹیج پر آکر مریم نواز کو سونے کا تاج تحفے میں دیا جسے مریم نواز نے پہن کر تھوری دیر بعد کارکنوں کو دے دیا

پہلے بھی ہیرے جڑا سونے کا تاج پہنایا جاچکا ہے

واضح رہے کہ مریم نواز کو اس سے پہلے بھی کئی بار عوام کی جانب سے سونے کا تاج پہنایا جاچکا ہے۔ فروری 2018 میں شیخو پورہ میں جلسہ کرتے ہوئے مریم نواز کو ٥٥ گرام سونے کا تاج پہنایا گیا تھا جس میں ایک بڑا روبی اور کئی ہیرے جڑے ہوئے تھے۔ ان ہیروں کی مالیت 13 لاکھ تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts