پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان، اب کتنے روپے فی لیٹر پیٹرول ہوگیا؟

image
وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔ شہباز شریف نے کانفرنس میں کہا کہ آج رات 12 بجے سے ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 54 پیسے اور پیٹرول 18 روپے 50 پیسے فی لیٹر سستا کیا جارہا ہے۔ پچھلی حکومت نے ہماری حکومت کو مشکلات میں ڈالنے کیلئے بارودی سرنگیں بچھائیں، آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدہ کیا اور اس کی دھجیاں اڑائیں۔ ہم نے دل پر پتھ رکھ کر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا، آج عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہورہی ہیں، ہمیں تیل کی قیمتوں میں کمی کا موقع ملا ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوگیا، جس کا سہرا مفتاح اسماعیل اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے، خدا کرے کہ ہمارا یہ آئی ایم ایف کے ساتھ آخری معاہدہ ہو۔ پیٹرول 18 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی سے 230 روپے 24 پیسے ہائی اسپیڈ ڈیزل 40 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 236 روپے فی لیٹر کا ہوگیا۔ مٹی کا تیل بھی 33 روپے 81 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 196 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 34 روپے 71 پیسے کمی کے بعد 191 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts