اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 18 روپے 50 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 54 پیسے کمی کی گئی ہے۔
وزیراعظم نے جمعرات کو قوم کے نام اپنے پیغام میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سے ہو گا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ نیلم جہلم منصوبے کی تکمیل 7 سال کی بجائے 20 سال میں کی گئی جس سے ایک ارب ڈالر کا منصوبہ 5 ارب ڈالر میں مکمل ہوا۔
ہم پٹرولیم مصنوعات کی عالمی مارکیٹ میں کمی کا پورا پورا فائدہ عوام تک پہنچائیں گے۔ گزشتہ حکومت ہمارے لئے جاتے جاتے بارودی سرنگیں بچھا کر گئی تھی۔