بابر اعظم مریم نواز کے ساتھ، کیا واقعی اس تصویر میں بابر موجود ہیں؟ جانیے دلچسپ حقیقت

image

سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز خبریں تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی تصویر کے بارے میں بتائیں گے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

مریم نواز کی ایک تصویر کافی وائرل ہے جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ریلی دوران ایک ایسا شخص سامنے آیا جو بابر اعظم ہی کی طرح دکھائی دے رہا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس تصویر میں پاکستان کی دو مشہور شخصیات کے بارے میں بارے میں اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مریم نوان کی اندرون پنجاب جاری ضمنی الیکشن مہم میں آ گئے ہیں۔

لیکن رک جایے جناب یہ تصویر فوٹو شاپ نہیں ہے، اور مریم نواز بھی اس تصویر میں موجود ہیں، لیکن ان کے ساتھ موجود یہ شخص دراصل سیاسی کارکن ہے جو کہ مریم نواز کے اندرون پنجاب دورے پر موجود ہے۔

بابر اعظم سے مماثلت رکھتا یہ شخص کافی وائرل ہے، اگرچہ چہرے پر داڑھی، سر پر ٹوپی موجود اور چشمہ موجود ہے، لیکن پھر بھی یہ شخص بابر اعظم سے کافی مماثلت رکھتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US