جب کسی شخص کا پیارا اس دنیا سے رخصت ہو جاتا ہے تو اس کا رو رو کر برا حال ہوتا ہے مگر وقت کے ساتھ ساتھ وہ سنبھل بھی جاتا ہے لیکن کئی سالوں بعد اپنے اسی پیارے کو وہ اگر دوبارہ حقیقت میں دیکھ لے تو اس کی آنکھوں سے دوبارہ آنسو چھلک جاتے ہیں۔
آج ہم یہاں ان ہی خوش قسمت لوگوں کی بات کرنے جا رہے ہیں جن کا کفن قبر میں بھی میلا نہیں ہوا۔آئیے جانتے ہیں مزید اس کے بارے میں۔
مسجد کے امام کو جب قبر سے باہر نکالا گیا :
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر سامنے آیا جس میں ایک مسجد کے پیش امام کو 10 سال بعد قبر کشائی کی گئی کیونکہ جس مسجد میں یہ پیش امام تھے اسی سے کچھ فاصلے پر ایک قبرستان بھی تھا جہاں انہیں دفنایا گیا تھا۔
ویڈیو میں بتائی گئی تفصیلات کے مطابق مسجد میں اب نمازیوں کیلئے جگہ کم پڑ رہی تھی تو اسے کشادہ کرنے کیلئے جب کھدائی کا کام شروع کیا گیا تو امام صاحب کی قبر بھی راستے میں آگئی۔
پھر مجبوری میں جب قبر کشائی کی گئی تو دیکھا گیا کہ یہ آج بھی ویسے ہی نظر آ رہے ہیں جیسا 10 سال پہلے دیکامئی دیتے تھے۔ ان کا کفن تک میلا نہ ہوا تھا۔ بے شک اللہ پاک ہم مسلمانوں کیلئے ہی ایسے معجزات دیکھاتے ہیں تاکہ ہم راہ راست پر چل سکیں۔
بچی کی قبر کشائی:
یہ واقعہ آج سے چند سال پہلے سوشل میڈیا اور یوٹیوب کی زینت بنا تھا۔ اس واقعہ میں ہوا کچھ یوں تھا کہ ایک معصوم بچی 2 سال تک اپنے والد کے خواب میں آتی رہی اور کہتی کہ مجھے قبر سے باہر نکالو کیونکہ میرے ساتھ ایک بے نمازی کی قبر ہے جس پر قبر کا عذاب نازل ہو تا ہے۔ پھر ایک دن بچی کے ابو نے علماء کرام سے مشورہ کیا اور قبر کھودنا شروع کروا دی۔
جب قبر کھودی گئی تو تمام لوگ اللہ اللہ کرتے رہے کیونکہ بچی کا چہرہ بہت پر نور تھا، آنکھیں کھلی ہوئی اور آسمان کی جانب تھیں یہی نہیں بلکہ بچی کا کفن تک میلا نہیں ہوا تھا۔