پاکستانی سوشل میڈیا پر صرف اداکار ہی نہیں بلکہ سیاست دان بھی توجہ حاصل کرنا بخوبی جانتے ہیں، ایسی ہی ایک خاتون سیاست دان ہیں حنا پرویز بٹ۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو انہی سے متعلق بتائیں گے۔
حنا پرویز بٹ پاکستان مسلم لیگ ن کی نوجوان خواتین سیاست دانوں میں شامل ہیں، پنجاب کے مشہور گھرانے سے تعلق رکھنے والی حنا نے مریم نواز کے ساتھ سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا ہے۔
حنا پرویز بٹ سوشل میڈیا پر کافی چرچے میں رہتی ہیں، پاکستان مسلم ن کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کا تعلق پنجاب سے ہے۔ حنا ٹوئیٹر پر کافی متحرک رہتی ہیں جبکہ وہ اپنے پارٹی کے موقف کو رکھنے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا بٹ 1982 میں پیدا ہوئی ہیں جبکہ اس وقت حنا کی عمر 39 سال ہے۔
حنا ویسے تو ثمر حیات کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں مگر یہ شادی زیادہ سال چل نہ سکی اور طلاق پر اختتام پزیر ہوگئی۔ اس شادی سے حنا کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام محمد شیخ ہے۔
حنا کا کہنا ہے کہ میں اب بھی زندگی اچھی گزار رہی ہوں، وہ اس وقت اپنے شوق یعنی سیاست پر توجہ دیے ہوئے ہیں۔ حنا نے لاہور کی لمز یونی ورسٹی سے ڈگری حاصل کی جبکہ مزید تعلیم کے لیے بیرون ملک کا انتخاب کیا۔ حنا کے والد پرویز بٹ میکینیکل انجینئر ہیں اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چئیرمین بھی رہ چکے ہیں۔ حنا اپنے والد سے بے انتہا محبت کرتی ہیں، دوسری جانب والد نے بھی ہر مشکل وقت میں بیٹی کو تنہا نہیں چھوڑا ہے۔
حال ہی میں ضمنی انتخابات کے پیش نظر حنا پرویز بٹ گھر گھر جا کر الیکشن مہم کی پرانی یادوں کو تازہ کر رہی ہیں، خواتین رہنما گھر گھر جا کر خواتین کو سیاسی شعور اور مسلم لیگ ن کی کاوشوں سے روشناس کرا رہی ہیں۔
دوسری جانب حنا پرویز بٹ کے کیل والے جوتے بھی سب کی توجہ حاصل کر رہے تھے، دنیا نیوز کے پروگرام مزاق رات میں حنا نیلے رنگ کا جوڑا پہن کر آئی تھیں، جبکہ حنا نے سلور رنگ کے ہیل والے جوتے پہنے تھے، ان جوتوں کی خاص بات یہ بھی تھی کہ ان سلور جوتوں پر کیلے لگی ہوئی تھیں، جس طرح گلاب کے پھول پر کانٹیں لگے ہوتے ہیں، بالکل اسی طرح حنا کے جوتوں پر بھی کیلے لگی تھیں۔