اللہ کی قدرت ہے وہ جو چاہے کر سکتا ہے یہی بات ہے کہ اب ایک ایسے بچے کی پیدائش ہوئی جو دکھنے میں جل پری جیسا ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ اندرون سندھ کے ایک جوڑے کے ہاں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اسپتال کراچی میں ایسے بچے کی پیدائش ہوئی جس کی دونوں ٹانگیں آپس میں جڑی ہوئی ہیں۔
ڈاکٹر محبوب علی کا کہنا ہے کہ ایسا سیرینو میلیا نامی ایک بیماری کی وجہ سے ہوتا ہے یہی نہیں اس بیماری کو مرمیڈ سینڈروم بھی کہا جاتا ہے۔ جن بچوں کو یہ بیماری لاحق ہوتی ہے ان کے جسم کا اوپر وال حصہ تو عام انسانوں کی طرح ہوتا ہے مگر جسم کا نچلا دھڑ مچھلی کی طرح کا ہوتا ہے۔
اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر محبوب کا کہنا تھا کہ جل پری نما اس بچے کا مثانہ نہیں ہے، جگر و دیگر اعضاء کا سائز بھی چھوٹا ہے، بیماری کے باعث دونوں ٹانگیں جڑی ہوئی ہیں ۔ مزید یہ کہ یہ مرض 1 لاکھ حاملہ خواتین میں سے کسی ایک کے پیٹ میں موجود بچے کو لاحق ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق اس طرح کے بچے بہت کم پیدا ہوتے ہیں مگر ، اس وقت پوری دنیا میں اس طرح کے 300 کیسز ہی سامنے آئے ہیں اور اس بیماری کا شکار بچوں کی موت چند ہی گھنٹوں میں جاتی ہے۔
یاد رہے کہ یہ واقعہ جنوری 2022 کو سامنے آیا اور اب تک اس بچے سے متعلق کوئی بھی مزید خبر سامنے نہیں آ سکی۔