طالب علم اور اساتذہ کا رشتہ ایک ایسا رشتہ ہے جو کہ اکثر طلباء کو جذباتی کر دیتا ہے، اور اگر استاد طالب علموں کا خیال رکھنے والا ہو تو طلباء بھی اساتذہ کو آخری وقت تک یاد رکھتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں طالب علم ایک شخص کو لپٹ کر رو رہے ہیں، آنکھوں میں آنسو، آواز میں تکلیف لیے یہ بچے دراصل طالب علم ہیں، جو اسکول میں اپنے استاد کو گلے لگ کر رو رہے ہیں۔
واقعہ کچھ یوں ہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں جہاں تعلیمی اداروں میں بچوں کی حاضری انتہائی کم ہے، وہیں ایک ایسا اسکول بھی ہے جہاں بچے ایک استاد کی خاطر پڑھنے آتے ہیں۔
ویڈیو میں موجود استاد کو طلباء کی جانب سے فئیر ویل دی جا رہی ہے، یعنی استاد کا اسکول میں آخری دن تھا، جس کی وجہ سے طلباء نے نہ صرف استاد کو خراج تحسین پیش کیا بلکہ آنکھوں میں آنسو لیے طلباء کی جانب سے لپٹ کر استاد سے اپنی محبت کا اظہار کیا جا رہا تھا۔
چھوٹے سے گاؤں میں استاد نے بچوں کو کچھ اس طرح تعلیم کے حصول کی اہمیت اور دلچسپی بڑھائی کہ طلباء کی جانب سے ہر مضمون میں دلچسپی سامنے آئی، استاد بھی جاتے جاتے اپنے جذبات پر قابو رکھے ہوئے تھے، تو دوسری جانب بچوں کی محبت کی وجہ سے اشکبار بھی دکھائی دے رہا تھا۔