بچوں کے ساتھ گیمنگ آرکیڈز جانے والے یہ بات جانتے ہیں ان مشینز سے تحفے حاصل کرنا کتنا مشکل کام ہے۔ لیکن برینڈن نامی مشہور ٹک ٹاکر نے ایسی ٹرک بتائی ہے جس کے بعد آپ ہر بار ہی ان مشینز سے انعام حاصل کرسکیں گے جس سے سب سے زیادہ آپ کے بچے خوش ہوں گے۔ ویڈیو دیکھیے
مشین سے تحفہ جیتنے کا طریقہ
برینڈن نے بتایا کہ انعام پکڑنے والے پنجے کو بیچ میں رکھ کر بٹن کو عام انداز میں دبائیں۔ اس طرح بٹن کو دو بار دبانا پڑتا ہے ایک بار انعام پکڑنے والی کرین کو نیچے کرنے کے لئے اور اس کے بعد اسی بٹن کو دوبارہ دبانے سے پنجہ نما کرین تحفے کو پکڑ لیتی ہے۔ اس طرح ان مشکل مشینوں سے تحفہ باآسانی پکڑ یں آجاتا ہے۔ برینڈن کے مطابق اگر بٹن کو اس ٹرک سے دو بار نہ دبایا جائے تو لاٹری نہیں جیتی جاسکتی۔گیمنگ آرکیڈ میں ایسی مشینیں ہوتی ہیں جن میں تحفہ پکڑنے اور نکالنے کی شرط ہوتی ہے۔ بظاہر یہ کام بہت معمولی ہے لیکن ان سے تحفہ نکالنا آسان نہیں ہوتا۔
پریکٹس کی ضرورت ہوسکتی ہے
برینڈن کا کہنا ہے کہ یہ ٹرک سو فیصد کام کرتی ہے مگر اپ کو اس کے لئے کئی بار پریکٹس کرنی پڑے گی۔ برینڈن کی ٹک ٹاک پر بنی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اب تک 9.2 ملین لوگ ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔