جنت میں مردوں کو تو حوریں ملیں گی مگر عورتوں کو کیا ملے گا؟

image

اللہ رب العزت نے مردوں سے اچھے اور صالح اعمال کے انعام میں حوروں کا وعدہ فرمایا ہے اور عورتوں کے لئے کیا انعام ہو گا؟

عورتوں کے لئے بھی انعامات کا ذکر ہے ۔ جو عورتیں جنت میں داخل ہو ں گی ، اللہ تعالٰی انہیں کنواری حالت میں جنت میں داخل کریں گے، وہ انتہائی حسین اور جوان ہوں گی، وہ اپنے شوہروں کی ہم عمر ہوں گی۔ اور جن عورتوں کے دنیا میں ایک سے زیادہ شوہر رہ چکے ہوں گے ان کو ان کی پسند کا شوہر دیا جائے گا جس کے ساتھ وہ رہنا پسند کریں گی۔

قرآن مجید فرقان حمید میں اللہ تعالٰی سورۃ واقعہ میں ارشاد فراماتے ہیں:

ان کی بیویوں کو ہم خاص طور پر نئے سرے سے پیدا کریں گے اور انہیں باکرہ(کنواری) بنا دیں گے، اپنے شوہروں کی عاشق اور عمر میں ہم سن یہ سب دائیں بازو والوں کے لئے ہیں۔(آیت نمبر 35،36،37،38)

اہلِ ایمان میں مردوں اور عورتوں میں کوئی تخصیص نہیں ہوگی صرف ان کے اعمال ہی ان کا فیصلہ کریں گے۔ اور جنت میں ان کی خوشیوں کی تکمیل عورتوں کی رفاقت میں ہوگی۔ جنت میں داخل ہونے والی عورتوں کو ان کے دنیاوی شوہر عطا کئے جائیں گے بشرطِ کہ وہ بھی جنتی ہوں۔ ورنہ اللہ رب العزت انہیں کسی دوسرے جنتی سے ملا دیں گے۔ جسے وہ خود پسند کرے گی اس کے ساتھ رہنے کا اس کو اختیار دیا جائے گا۔ اگر کسی عورت نے ایک سے زیادہ شادیاں کی ہوں تو اس عورت کو اختیار دیا جائے گا کہ جس کے ساتھ اس کی زیادہ موافقت ہو اس کو اختیار کرلے۔

وہ عورت آخری شوہر کے ساتھ رہے گی۔حضرت ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا : عورت کو اس کا آخری شوہر ملے گا۔ عورت اس شوہر کے ساتھ رہے گی جس نے دنیا میں اس کے ساتھ اچھے اخلاق کا برتاؤ کیا ہواور وہ شوہر جس نے عورت پر ظلم کیا ہوگا ، اس کو تنگ کیا ہوگا وہ اس عورت سے محروم رہے گا۔

حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ایک روایت میں ہے کہ انہوں نے آپ ﷺ سے پوچھا کہ کسی کے دو شوہر ہوں تو وہ جنت میں کس کے ساتھ رہے گی؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اسے اختیار دیا جائے گا ، پس وہ اس شوہر کو اختیار کرے گی جس نے دنیا میں اس کے ساتھ اچھے اخلاق کا برتاؤ کیا ہو، اور وہی اس کا جنت میں شوہر ہوگا، اے ام سلمہ! اچھے اخلاق والے دنیا اور آخرت کی بھلائی لے گئے۔

اور اگرعورت کنواری ہو یعنی اس کا شادی سے پہلے ہی انتقال ہوگیا ہو ، یا شادی شدہ تو ہو ، لیکن اس کا شوہر جنتی نہ ہو تو جنت میں جس مرد کو بھی وہ پسند کرے گی، اس کے ساتھ اس کا نکاح ہوجائے گا، اوراگر موجودہ لوگوں میں کسی کو بھی پسند نہ کرے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے ایک مرد جنت میں پیدا فرمائیں گے جواس کے ساتھ نکاح کرے گا۔(فتاویٰ للشیخ الکنوی: ج۳ ص۱۵)

ایک اور حدیث میں ہے کہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا " اے اللہ کے رسولﷺ ! یہ فرمائیے کہ دنیا کی خاتون افضل ہے یا جنت کی حور ؟ جس پر آپ ﷺنے فرمایا دنیا کی خاتون کو جنت کی حور پر وہی فضیلت حاصل ہو گی جو ابرے (باہر والا کپڑا) کو استر(اندر والا کپڑا ) پر حاصل ہوتی ہے"۔ان احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ دنیا میں شادی شدہ عورت جنت میں بھی اپنے خاوند ہی کے ساتھ ہوگی، البتہ جن کی شادی نہ ہوئی یا جن کے خاوند کا فر رہے ، ان کو جنت میں مَردوں کے ساتھ بیاہ دیا جائے گا۔ (دیکھیے: تفسیر روح المعانی : 207/14)


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US