ہر ملک کے الگ رسم و رواج ہوتے ہیں خاص طور ایسے ممالک میں جہاں پرانے گاؤں یا قصبات ہوں وہاں کے صدیوں پرانے رواجوں کو آج بھی مانا جاتا ہے اور انھیں تبدیل کرنا بہت مشکل ہے۔ کبھی یہ رواج اچھے لگتے ہیں تو کبھی ان پر حیرت ہوتی ہے۔ ملائیشیا میں بھی کچھ ایسے رسم و رواج ہیں جن کو سن کر ہی ان پر یقین نہیں آتا۔
الٹی جیکٹ پہنتے ہیں
اگر آپ ملائیشیا سیاحت کے لئے جائیں گے تو آپ کو کافی حیرت کا سامنا کر پڑسکتا ہے کیوں کہ سڑکوں پر موٹر سائیکل سوار الٹی جیکٹس پہنے نظر آتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مائیشیا کا موسم ایک منٹ میں دھوپ سے بارش میں بدل جاتا ہے اور سال کے 210 دن وہاں تیز بارش ہوتی ہے اس لئے موٹر سائیکل سوار کیچڑ اور پانی سے بچنے کے لئے الٹی جیکٹ پہنتے ہیں۔
3 دن باتھ روم نہیں جا سکتے
ملائیشیا کی ایک کمیونٹی ٹائی ڈونگ میں رواج ہے کہ نوبیاہتا جوڑا 3 دن تک باتھ روم نہیں جاسکتا۔ اس کے لئے اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے کہ انھیں کھانے پینے کو کم سے کم دیا جائے۔ ان پر نظر رکھی جاتی ہے اور اگر کوئی باتھ روم چلا جائے تو اسے بدقسمتی سے جوڑا جاتا ہے۔
بچے کا نام مرغا منتخب کرتا ہے
طوطے کا فال نکالنا تو سنا ہوگا لیکن ملائیشیا میں بچے کا نام رکھنے کے لئے مرغے کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔ اس کے لئے ایک پیالے میں خاندان کے مرے ہوئے افراد کے نام کاغذ پر لکھ کر پیالے میں ڈالے جاتے ہیں اور پیالے کو چاول کے دانوں سے بھرا جاتا ہے۔ جس پری کو مرغا نکال لے وہی بچے کا نام رکھ دیا جاتا ہے۔
دنیا کی سب سے بڑی چورنگی
پتراجیا میں دنیا کی سب سے بڑی چورنگی واقع ہے جو 2 میل سے زیادہ طویل ہے
جنگل میں ائیر پورٹ
ائیر پورٹ کا نام ذہن میں آتے ہی ذہن میں ایک عالیشان اور چمچماتی ہوئی عمارت کا تصور آتا ہے لیکن ملائیشیا میں ایسا ائیر پورٹ موجود ہے جو جنگل ہے۔ یہ ائیر پورٹ کوالا لمپور میں واقع ہے۔