بغیر محرم کے حج میں مشکلات ہوتی ہیں۔۔ ثناء بچہ نے اپنے بغیر محرم کے حج کے سفر کے متعلق کیا بتایا؟

image

“مرد ساتھ ہوں تو زیادہ بہتر ہے کیوں کہ حج کا سفر مشکل ہوتا ہے۔ ضرورت ہوتی ہے کہ کہ کوئی ساتھ ہو۔ پانی زیادہ چاہئیے ہوتا ہے، سایہ دار جگہ تلاش کرنی پڑتی ہے اکیلی عورت کے لئے تھوڑا مشکل ہوجاتا ہے “

یہ کہنا ہے پاکستان کی مشہور صحافی اور اینکر پرسن ثناء بچہ کا جنھوں نے اس سال حج کا فریضہ انجام دینے کی سعادت حاصل کی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں شہزادہ بن سلمان کے اقتدار میں آنے کے بعد خواتین کو کافی اختیارات دیے گئے ہیں جن میں اکیلے ڈرائیونگ اور مرد سرپرست کے بغیر حج کرنا شامل ہے۔ ثناء بچہ اس سے پہلے اپنے بھائی کے ساتھ بھی حج کرچکی ہیں۔ اس لئے انھیں محرم کے ساتھ اور محرم کے بغیر دونوں کے ساتھ حج کرنے کا تجربہ حاصل ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ثناء کا کہنا تھا کہ “کوئی زیادہ فرق نہیں ہے کیوں کہ سعودی گورنمنٹ عازمین حج کا بہت زیادہ خیال رکھتی ہے لیکن محرم کے ساتھ حج کرتے ہوئے ہمارے ساتھ ایک ایسا شخص ہوتا ہے جو ذاتی طور پر ہمارا خیال رکھتا ہے البتہ محرم کے بغیر حج کی اجازت دینا ایک خوش آئیند عمل ہے“

7 سال سے بیٹا ٹالتا رہا اب بیٹی حج کے لئے لے آئی

ثناء بچہ نے مزید کہا کہ وہ ایک ایسی بزرگ خاتون کو جانتی ہیں جو سالوں سے حج پر جانا چاہتی تھیں مگر ان کا بیٹا مصروفیت کی وجہ سے انھیں ٹال رہا تھا اب حج سے محرم مرد کی شرط ختم ہوئی تو 7 سال کے بعد ان کی بیٹی انھیں حج پر لے آئی۔

حج میں محرم کی اہمیت

واضح رہے خواتین محرم کے بغیر حج صرف اس صورت میں ادا کرسکتی ہیں اگر ان کے ساتھ حج کا گروپ موجود ہو۔ اس طرح وہ گروپ ان کی حفاظت کرتا ہے۔ جبکہ حج کے لئے محرم کی شرط کے حوالے سے انڈیپینڈینٹ اردو نے دارالافتاء کے فتوے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے زمانے میں حج کا سفر مشکلات سے بھرپور ہوتا تھا جس میں خواتین کا اکیلے حج کرنا بہت مشکل تھا البتہ اب حالات تبدیل ہوچکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US