ہم نہیں روئیں گے، میک اپ خراب ہو جائے گا ۔۔ رخصتی پر میکے والوں کے جواب پر دلہن نے کیا کیا؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

image

ایک وقت تھا جب رخصتی کے وقت دلہن اور اس کے گھر والوں کا رونا روایت سمجھا جاتا تھا، لیکن اب اگر دلہن نہ روئے تو اسے ماڈرن دلہن تصور کیا جاتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

آج کے دور میں شادی بیاہ کی تقریبات میں میک اپ کو خاص اہمیت دی جاتی ہے، پھر چاہے وہ دلہن کا ہو یا پھر ساس کا۔ ہر کوئی میک اپ پر خاص توجہ دیتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اب میک اپ کی خاطر رونا دھونا بھی کم ہی ہو گیا ہے، ورنہ چہرا خراب بھی ہو سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں ایک دلہن کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ رخصتی کے وقت میکے والوں کو روتے ہوئے بجائے حیرت سے تک رہی ہے۔

ویڈیو میں آگے دلہن حیرت زدہ انداز میں سوال کرتی ہے کہ آپ سب رو کیوں نہیں رہے ہو؟ میں جا رہی ہوں۔

جس پر میکے والوں کے جواب نے دلہن کو بھی حیرت میں ڈال دیا، میکے والوں کا کہنا تھا کہ ہم کیوں روئیں؟ ہمارا میک اپ خراب ہو جائے گا۔

ویڈیو کو سوشل میڈیا پر تفریح کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے اور میمز میں بھی شامل کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US