خواتین کے لیے سجنے سنورنے کے لیے اب ہر دوسری گلی میں بیوٹی پارلرز کھل گئے ہیں، لیکن اب مرد حضرات بھی خواتین کی مشکل آسان کرنے میدان میں آگئے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں خواتین ایک پارلر میں موجود ہیں اور خواتین کے بجائے مرد حضرات مہندی لگا رہے ہیں۔
حسن مہندی مارلر فینز نامی پیج پر یہ ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مرد حضرات خواتین کو مہندی لگا رہے ہیں۔ مہندی پارلر میں عام طور پر خواتین ہی ہوتی ہیں جو کہ اس عمل کو پورا کرتی ہیں۔
لیکن راولپنڈی کے اس پارلر کی منفرد بات یہ بھی ہے کہ خواتین کے ساتھ مرد حضرات بھی خواتین کو مہندی لگا رہے ہیں، اگر غور سے دیکھیں تو کونے میں خاتون بھی بیٹھی مہندی لگا رہی ہیں۔
حسن مہندی پارلر راولپنڈی میں مہندی کے حوالے سے کافی مشہور ہے، جبکہ منفرد بات یہ ہے کہ یہاں مرد حضرات بھی مہندی لگاتے ہیں، اگرچہ سوشل میڈیا پر منفی ردعمل بھی آتا ہے۔