دنیا ہر لمحہ ترقی کررہی ہے اور نئی نئی ایجادات ہورہی ہیں جن کا مقصد لوگوں کی زندگی کو آرام دہ بنانا ہے۔ آج کے آرٹیکل میں ہم ایسی ہی چند چیزیں آپ کو دکھائیں گے
ٹوائلٹ کے اندر شاور
تصویر میں ٹوائلٹ میں لگا شاور دراصل پورا سیٹ ہے جس میں جسم کے نچلے حصے کو دھویا جاتا ہے۔ یہ سیٹ پورٹ ایبل سٹز باتھ کہلاتا ہے۔ اس کے مختلف انداز ہوتے ہیں جیسے کہ کسی میں شاور ہوتا ہے اور کسی میں پمپ۔ اس پر جسم کے نچلے حصے کے امراض، انفیکشن اور آپریشن کا شکار مریض فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس میں نیم گرم پانی کے ساتھ کوئی دوا یا نمک وغیرہ ڈال کر بیٹھ کر باتھ لیا جاتا ہے جس سے جراثیم اور امراض کا خاتمہ ہوتا ہے۔
انوکھا فٹ مساجر
اگر آپ کھڑے کھڑے تھک گئے ہیں اور بیٹھنے کا وقت بھی نہیں تو اس مساجر پر پیر رکھ دیں۔ یہ کھڑے کھڑے ہی آپ کے پیروں کا مساج بھی کردے گا اور آپ کے پیروں کا درد بھی مٹا دے گا۔
واٹر پروف تکیہ
یہ تکیہ نہانے کے وقت کام آتی ہے۔ اس پر ٹیک لگا کر بیٹھنے سے آپ آرام دہ انداز میں نہا سکتے ہیں اور تکیہ نہ گیلی ہوگی نہ خراب ہوگی۔