پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر حیدر آباد میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ کی یونین کونسل ٹنڈو حیدر میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت چار صحت مند بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
مقامی اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا ہے، زچہ اور بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔