پنجاب حکومت نے ووٹ لینے کا نیا طریقہ دکھا دیا ۔۔ الیکشن والے دن ٹرک میں موجود بوریاں بھر کے دینے کا انکشاف؟ دیکھیے

image

پنجاب میں ضمنی انتخابات کا میدان سج چکا ہے ساتھ ہی سیاسی جماعتوں کی جانب سے کچھ ایسے قدم بھی اٹھائے جا رہے ہیں جو سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس میں بتایا گیا تھا کہ پولنگ اسٹیشن کے پاس کھلے عام آٹا تقسیم کیا جا رہا ہے۔

یعنی سیاسی جماعتیں ووٹ حاصل کرنے کے لیے آٹے کی بوریاں تقسیم کر رہی ہیں، سفید رنگ کے مزدا ٹرک میں ہرے رنگ کی بوریاں موجود ہیں جنہیں وہاں موجود لوگ اٹھا رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جب ایک شہری نے سوال کیا کہ یہ آپ کیا کر رہے ہیں تو ٹرک کے عملے کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے آٹا تقسیم کیا جا رہا ہے۔ جس پر شہری کا کہنا تھا کہ پی پی 7 کہوٹہ بیور چوک پر پنجاب حکومت کی جانب سے پولنگ والے دن آٹا تقسیم کیا جا رہا ہے۔

ساتھ ہی پی ٹی آئی کی جانب سے دھاندلی کے حوالے سے بھی آواز اٹھائی جا رہی ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US