افغانستان میں طالبان کی حکومت آتے ہی افغانستان میں کئی حد تک تبدیلیاں بھی آئی ہیں اور کئی ایسی چیزوں پر سے پردہ اٹھا ہے جو سب کی حیرت کا باعث بن رہی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو افغان طالبان کی ایک ایسی ہی سرنگ کے بارے میں بتائیں گے، اس خفیہ سرنگ تک امریکہ سمیت کئی عالمی طاقتیں بھی نہیں پہنچ سکی تھیں۔
انڈیپینڈینٹ اردو کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی جس میں افغانستان میں موجود افغان طالبان کے حقانی گروپ کے سربراہ مرحوم جلال الدین حقانی کی سرپرستی میں تعمیر کی گئی سرنگ کے بارے میں بتایا گیا۔
حقانی نیٹ ورک کو عالمی طور پر اہمیت بھی دی جاتی ہے اور پُر اثر بھی سمجھا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ افغانستان میں امن و امان کے حوالے سے جب کبھی مذاکرات ہوئے تو حقانی نیٹ ورک اس میں شامل رہا۔
اس ویڈیو میں بھی افغان طالبان رہنما اس رنگ میں موجود کمرے اور غار کے دیگر حصے کے حوالے سے بتا رہے ہیں، ساتھ ہی غار میں بنایا گیا آکسیجن کا نظام اور دیگر ضروریات اشیاء سے متعلق مقامات دیکھ کر بھی صارفین حیرت زدہ رہ گئے ہیں۔
امریکہ اگرچہ افغانستان میں موجود تھا، مگر وہ آج تک اس مقام تک نہیں پہنچ سکا جہاں حقانی نیٹ ورک کی یہ سرنگ موجود تھی، جس کی تعمیر میں خود حقانی نیٹ ورک کے سربراہ نے بھی اپنا حصہ ڈالا تھا۔
جبکہ انہی سرنگوں میں افغان مجاہدین پناہ حاصل کرتے تھے، اور روسی بمباری سے خود کو محفوظ رکھتے تھے۔ دوسری جانب درجہ حرارت کے حوالے سے بھی یہ سرنگ کافی اچھی ثابت ہوئی، مٹی کی بنی اس سرنگ کا درجہ حرارت بھی انسان کے لیے پُر سکون تھا۔