پنجاب بھر میں اس وقت ضمنی انتخابات جاری ہیں، شہریوں کی بڑی تعداد اپنے اپنے حلقوں میں ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ رہی ہے۔ ایسے میں معذور افراد بھی کسی سے پیچھے نہیں اور صبح صبح ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئے۔ ایک بزرگ خاتون تو اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے باقاعدہ کینیڈا سے آج لاہور پہنچی ہیں۔ خاتون اپنی فیملی کے ساتھ پی پی حلقہ 167 میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچی ہیں۔ خاتون کا سہیلہ ہے جن کی فیملی کے 14 ووٹ رجسٹرڈ ہیں۔
وہیں پی پی 228 لودھراں میں نوبیاہتا جوڑا بھی ووٹ ڈالنے پہنچا ہے جس کی مثال کہی نہیں ملتی۔ اپنے روشن مستقل کا خواب لے کر گھر میں مہمانوں کے چھوڑ کر یہ دولہا دولہن اپنا ووٹ کاسٹ کرنے ووٹ ڈالنے پہنچے ہیں۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 228 لودھراں 5 میں 100 سالہ بزرگ ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے، 100 سالہ بزرگ پیر بخش کے ساتھ ان کا بیٹا اور پوتا بھی ووٹ ڈالنے آئے، دادا اور پوتے نے ایک ہی سیاسی جماعت کو ووٹ کاسٹ کیا جبکہ بیٹے نے ایک دوسری سیاسی جماعت کو ووٹ ڈالا۔
ساتھ ہی ڈی جی خان کے حلقہ پی پی 288 میں ایک 70 سالہ نابینا شخص ووٹ کاسٹ کرنے پہنچا ہے، 70 سالہ حاجی پلیہ خان نے پولنگ اسٹیشن چھابڑی بالا میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
لوگوں کا یہی کہنا ہے کہ ووٹ کاسٹ کرنا قومی فریضہ ہے اگر ووٹ صحیح جائے تو حکمران بھی اچھے ملیں گے۔