پنجاب پولیس نے شہباز گل کو اچانک گرفتار کرلیا۔۔ وجہ کیا سامنے آئی؟

image

پنجاب میں ضمنی الیکشن جاری ہیں وہیں ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ پنجاب عطاء اللہ تارڑ کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ شہباز گل کی گرفتاری نقص عامہ کے خدشے کے شبہے میں عمل میں لائی گئی ہے۔

دوسری جانب شہباز گل کا بھی بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ انہیں بغیر کسی وارنٹ کے مجھے گرفتار کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US