عمران خان ایک بار پھر جیت گئے ۔۔ مسلم لیگ ن نے ہار تسلیم کر کے کیا کہا؟

image

پنجاب کے ضمنی ضمنی انتخابات پر 17 جولائی کو میدان سجا جہاں، پاکستان تحریک انصاف، پاکستان مسلم لیگ ن اور دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کو سپورٹ کیا گیا، لیکن الیکشن نتائج نے سب جو حیران کر دیا۔

صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ میں وقت گزرتے ہی ووٹرز ٹرن آؤٹ بڑھتا گیا، سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق 50 فیصد سے زائد ٹرن آؤٹ دیکھنے کو ملا، جس میں بوڑھے، معذور، خواتین اور نوجوان ہر شہری نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

تاہم الیکشن کے دوران چند پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی سمیت انتشار کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے ضمنی اتنخابات میں 17 سیٹیں حاصل کی ہیں، جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن صرف 2 سیٹیں ہی حاصل کر سکی۔

البتہ ایک آزاد امیدوار کے نام رہی، لودھراں میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے خلاف جہانگیر ترین کو بھی بدترین شکست ہوئی، جبکہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے 40 ہزار سے زائد ووٹ لے کر برتری حاصل کی۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد احمد خان نے دل سے شکست تسلیم کر لی ہے، ساتھ ہی تحریک اںصاف کی جیت کو بھی قبول کر لیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US