ہار جیت ہوتی رہتی ہے اور ۔۔ پی ٹی آئی کی ضمنی الیکشن میں کامیابی ملنے پر مریم نواز کا بیان سامنے آگیا

image

پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا بیان سامنے آیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا پنجاب میں ضمنی انتخابات کے نتائج پر بیان سامنے آگیا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنے چاہئیں۔ مریم نواز کا کہنا ہےکہ عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے، سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، دل بڑا کرنا چاہیے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ جہاں جہاں کمزوریاں ہیں ان کی نشاندہی کرکے انھیں دور کرنےکے لیے محنت کرنی چاہیے، انشاءاللّہ خیر ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US