کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد قلندریہ چوک کے قریب شادمان نالے میں موٹرسائیکل سوار فیملی نالے میں گر گئی۔ اس موٹرسائیکل پر میاں بیوی اور 2 ماہ کی بچی سوار تھی۔ تفصیلات کے مطابق شوہر کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ خاتون جاں بحق اور ننھی بچی ڈوب گئی۔ جس کو ڈھونڈنے کے لیے فلاحی تنظیمیں اپنا کام سر انجام دے رہی ہیں۔
موقع پر جماعتِ اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمٰن بھی موجود ہیں جو واقعے پر بات کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ:
''
پتہ نہیں انتظامیہ کو کب ہوش آئے گا، نہ جانے یہاں کتنے لوگوں گر چکے مگر انتظامیہ ویڈیو اور فوٹوشوٹ کروا رہے ہیں۔
''