کیا ثناء بچہ پروگرام میں رو رہی تھیں، اینکر کی وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟ دیکھیے

image

پنجاب میں ضمنی انتخابات نے جہاں پنجاب سمیت ملک کی سیاست میں طوفان برپا کر دیا ہے، لیکن ساتھ ہی سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق فیک ویڈیوز وائرل ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو مشہور صحافی ثناء بچہ کی ہی ایک ویڈیو کی حقیقت کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ثناء بچہ کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں چناء بچہ منصور علی خان کے پروگرام میں موجود ہیں، جبکہ ان کے چہرے کے تاثرات سے یوں معلوم ہو رہا ہے کہ جیسے وہ رو رہی ہیں۔

آنکھون میں آنسو، چہرے پر مایوسی کے لمحات دکھائی دے رہے ہیں، لیکن اس ویڈیو کی حقیقت نے سب کو حیران کر دیا ہے اور ٹیکنالوجی کے خطرناک استعمال پر بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

دراصل یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر موجود ایک فلٹر سے بنائی گئی ہے، اس فلٹر میں چہرا رونے والا لگتا ہے، اگرچہ اصل میں چہرا خوش اور بنا رونے والا ہو، مگر یہ فلٹر اس چہرے کو رونے والا بنا دیتا ہے۔

جبکہ ویڈیو میں پروگرام کا رنگ بھی مختلف دکھایا گیا ہے، جو کہ اس بات کی طرف اشارہ کر رہا ہے، کہ یہ ویڈیو فلٹر کے ساتھ ایڈیٹ کی گئی ہے۔

اب دیکھتے ہیں کہ اسی پروگرام کا ایک اور کلپ جس میں مںصور علی خان اور مہمان ثناء بچہ مہو گفتگو ہیں لیکن اس کلپ میں ثناء کے چہرے سے اندازہ ہو رہا ہے کہ وہ رو بالکل بھی نہیں رہی ہیں بلکہ معمولی انداز میں سوالوں کا جواب دے رہی ہیں۔

ساتھ ہی اس ویڈیو کا رنگ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ جو کہ آریجنل رنگ معلوم ہو رہا ہے، جس میں کوئی فلٹر نہیں موجود ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US