کراچی میں جھولتی ہوئی 5 منزلہ عمارت اچانک گر گئی۔۔ واقعہ کہاں پیش آیا؟

image

کراچی کے علاقے کریم آباد میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت گر گئی جس کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ واقعہ عائشی منزل سے لنڈی کوتل کے قریب موسیٰ کالونی میں پیش آیا ہے جہاں گذشتہ رات عمارت کو مخدوش ہونے پر خالی کرالیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ عمارت آج پیر کی صبح منہدم ہوئی جس میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

عمارت گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی وائرل ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق رہائشی عمارت گرنے کی اطلاع ملنے کے فوری بعد فائر بریگیڈ کا عمل بھی وقت پر پہنچ گیا۔

پولیس کے مطابق عمارت 40 گز اراضی پر تعمیر کی گئی تھی جو کہ غیر قانونی بھی تھی جب کہ عمارت میں 5 فلیٹ تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US